جدہ (امیر محمد خان سے) عمرہ اور حج کے لئے ای ویزا سسٹم اپریل 2017ءسے نافذ کئے جانے کا امکان ہے ۔ پاکستانی عمرہ کمپنیاں سعودی عمرہ کمپنیوں سے منظوری کے بعد ای نمبر جاری کریں گی۔ اسی بنیاد پر سعودی قونصل خانہ ویزا جاری کیا کرے گا۔ عمرہ پر جانے والا فرد ای پیپر ویزا کو روانگی کے وقت ایئر پورٹ پر امیگریشن کے سامنے رکھے گا۔ امیگریشن والے اسی کی بنیاد پر پاسپورٹ پر روانگی کی(مہر) لگائیں گے یہی عمرا ویزہ جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ پر دیکھا جائے گا۔ عمرہ ویزا کا ڈیٹا سسٹم میں چیک کر کے سعودی امیگریشن سعودیہ میں داخلے کی (مہر) لگائیں گے۔ ای ویزا سسٹم اس سے پہلے متحدہ عرب امارات اور دبئی سمیت کئی ممالک میں نافذ ہے۔ مرحلہ وار وزٹ ویزہ۔ اقامہ ویزہ اور بزنس ویزہ بھی ای سسٹم سے جاری ہوا کریں گے۔