دہشت گردی قوموں کی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ بین الاقوامی کوششوں کو مربوط بنایا جائے ؛ شاہ سلمان

ٹوکیو( آن لائن )سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دہشت گردی کو قوموں کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے اور فلسطینی تنازع، شامی اور یمنی بحرانوں سمیت مشرقِ وسطیٰ میں درپیش تمام ایشوز کے حل کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جاپانی وزیراعظم شینزو ایبے سے ملاقات کی مزےد تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا نے کہا ”ان بحرانوں نے خطے (مشرقِ وسطیٰ) کے استحکام اور ترقی پر منفی اثرات مرتب کیے ہیں، یہ بین الاقوامی تجارت کی بڑھوتری میں حائل ہوئے ہیں اور انھوں نے دنیا میں توانائی کی بہم رسانی کے لیے خطرات پیدا کر دیئے ہیں“۔ خادم الحرمین الشریفین نے کہا ”دہشت گردی قوموں اور عوام کی سلامتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکی ہے۔ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑے شراکت دار ہیں اور اس جنگ میں بین الاقوامی کوششوں کو مربوط بنانے کی ضرورت ہے“۔ انھوں نے مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے پیروکاروں کے درمیان مکالمے، رواداری اور برداشت کو فروغ دینے اور لوگوں کے درمیان پ±رامن بقائے باہمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...