اسلام آباد ہائیکورٹ نے عوام کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ذاتی تشہیر سے روکدیا

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کی انتظامیہ نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی جج اسلام آباد ہائی کورٹ کے حوالے سے حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ فاضل جج اپنے پیشہ ورانہ امور کی بجاآوری کے سلسلے میں کسی بھی قسم کی پرنٹ، الیکٹرانک یاسوشل میڈیاپر تشہیر کو نامناسب سمجھتے ہیں کسی بھی جلسہ، جلوس ریلی یا اجتماع میں انکی تصاویر والے بینرز نہ لگائے جائیں اورنہ بازاروں سڑکوں اور گلی محلوں میں انکی تصاویر جاری کی جائیں۔ عدالت نے متذکرہ بالا تشہیر و غیر ضروری تبصروں سے بھی احتراز برتنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...