اسلام آباد(نامہ نگار) انسداد دہشت گردی عدالت نے ججز نظر بندی کیس میںپرویز مشرف کیخلاف سماعت10اپریل تک ملتوی کر دی، پرویز مشرف کے کونسل کی جانب سے ریاست کو فریق بناتے ہوئے سیکورٹی فراہم کرنے کی ایک اور درخواست دائر کر دی گئی۔ جج نے ریمارکس دیئے کہ ملزم پاکستان آئے تو سہی پھر کچھ پتہ چلے، سیکورٹی فراہم کرنے کا حکم بھی دے دیا جائے گا۔فاضل عدالت نے ملزم کی درخواست پر وفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ سپیشل پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش نے نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ریاست کو فریق بناتے ہوئے پرویز مشرف کی جانب سے سیکورٹی فراہم کرنے کیلئے پھر درخواست دی گئی ہے۔ عدالت کسی دوسرے ملک میںسیکورٹی تو فراہم نہیں کر سکتی، ماضی میں ریاست کا جواب آیا تھا کہ وہ ملک میں آئیں تو سیکورٹی فراہم کر نے کیلئے تیار ہیں۔
ججز نظربندی کیس : پرویز مشرف کیخلاف سماعت 10 اپریل تک ملتوی
Mar 15, 2017