کراچی (اے این این) پولیس نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں سابق وزیر سندھ داخلہ رﺅف صدیقی کو بے گناہ قرار دے دیا ، عدالت نے سرکاری وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی کردی ۔ کراچی سینٹرل جیل میں سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کیس کی سماعت ہوئی ۔ تفتیشی افسر نے سابق وزیر داخلہ سندھ رﺅف صدیقی کو بے گناہ قرار دے دیا ۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ کسی تفتیش رپورٹ میں رﺅف صدیقی کا نام بطور ملزم تحریر کیا ہے جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ رﺅف صدیقی ہمارے مقدمے میں نہ ملزم ہیں نہ مطلوب۔ عدالت نے استفسار کیا روف صدیقی ملزم نہیں تو ضمانت کیوں کرائی۔ رﺅف صدیقی نے کہا جے آئی ٹی میں نام آنے پر ضمانت کرائی،اب ضمانت واپس لے لوں گا۔عدالت نے سرکاری وکیل کی عدم موجودگی پر سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔
سانحہ بلدیہ فیکٹری:پولیس نے رﺅف صدیقی کو بے گناہ قرار دے دیا
Mar 15, 2017