کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کو کراچی میں صفائی کرانے کیلئے بزنس مین سے خیرات لینی پڑ رہی ہے۔ الیکشن سے پہلے لوگوں کو ہراساں کئے جانے کی مذمت کرتے ہیں۔ گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا 900 ارب خرچ ہونے کے باوجود لیاری آج بھی تباہ حال ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان اس بار لیاری سے بھی امیدوار کھڑا کریگی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کراچی کیلئے بھی پیکیج کا اعلان کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ کوشش کررہے ہیں کہ میئر کا کام کریں وزیراعلی کا کام تو کوئی خفیہ ہاتھ کر رہا ہے۔
سندھ حکومت کو کراچی میں صفائی کرانے کیلئے بزنس مین سے خیرات لینی پڑ رہی ہے: خواجہ اظہار
Mar 15, 2017