احمدیار، ( صباح نیوز+ خصوصی رپورٹر) پاکستان سمیت دنیا بھر میں صارفین کے حقوق کا عالمی دن آج منایا جائیگا۔ عالمی ےوم صارفین کی مناسبت سے ملک بھرمیں حقوق انسانی کی تنظموں کی جانب سے عوام میں شعور و آگاہی پروگرام کا انعقاد کےا جائیگا۔ مقررےن کنزےومر پروٹےکشن کی افادےت و اہمےت اور صارفین کے حقو ق پر روشنی ڈالےں گے ۔الیکٹرانک میڈیاپروگرام نشر اور اور پرنٹ شائع کریںگے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان کے آئین کے تحت صارفین کے حقوق کا تحفظ کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اور پنجا ب حکومت صارفین کے حقوق کیلئے تحفظ کیلئے تمام ضروری اقدامات کررہی ہے۔