ننکانہ: سکھ مذہب کے نانک شاہی کیلنڈر کا 549واں سال شروع ہونے پر تقریبات، وزیراعظم، چیئرمین متروکہ وقف املاک کی مبارکباد

ننکانہ صاحب (نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت) سکھ مذہب کے نانک شاہی کیلنڈر کے مطابق 549واں نیا سال شروع ہونے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلہ میں سکھ کمیونٹی کے زیر اہتمام پاکستان میں مرکزی تقریب گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد کی گئی جس میں مسلم لیگ (ن) کے اقلیتی رکن پنجاب اسمبلی اور چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے کامرس سردار رمیش سنگھ اروڑہ، پاکستان گورودوارہ پربندھک کمیٹی کے جنرل سیکرٹری سردار گوپال سنگھ چاولہ، سابق چیئرمین سردار بشن سنگھ، ممبر سردار منندر سنگھ، قائم مقام ایڈیشنل سیکرٹری شرائن محمد عمران گوندل، مینجر گوردوارہ جنم استھان سید عتیق گیلانی سمیت ملک بھر سے سکھ کیمونٹی کے مذہبی رہنماﺅں اورسکھ مرد و خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکھ کمیونٹی نے اپنے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے مذہبی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان میں مقیم تمام اقلیتوں کومکمل اور مثالی مذہبی آزادی حاصل ہے۔ قائم مقام سیکرٹری شرائن عمران گوندل نے وزیر اعظم محمد نواز شریف اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کی طرف سے سکھ قوم کو نئے سال کی مبارکباد دی اور نیک تمناﺅں کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...