خانیوال: 2 ماہ قبل گوجرانوالہ فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے جاں بحق 6 فراد کی بیواﺅں کا بچوں سمیت خودکشی کا اعلان

خانیوال (خبرنگار)بوائلر پھٹنے سے جابحق چھ مزدوروں کی بیواﺅں کا بچوں کے ہمراہ اجتماعی خودکشی کا اعلان، گھروں میں فاقے ہیں، بھیک مانگنے پر مجبور اور فیکٹری مالکان کی ورثا کو مقدمہ کی پیروی کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں تفصیل کے مطابق دو ماہ قبل گوجرانوالہ میں ایک فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے خانیوال سے تعلق رکھنے والے چھ مزدور جن میں حق نواز ،قمر عباس ،قسور عباس ،محمد اسماعیل ،وحید اسلام اور اسلام نذیر شامل ہیں چھ افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جبکہ ان چھ افراد میں سے محمد اسماعیل ،وحید اسلام اور اسلام نذیر حقیقی بھائی ہیں ان چھ مزدوروں کے گھروں میں گذشتہ دو ماہ سے فاقے پڑ رہے ہیں اور ان مزدوروں کی بیوائیںبچوں کا پیٹ پالنے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں اور بھیک مانگنے پر مجبور ہے گذشتہ روز بیواﺅں نے احتجاج کرتے ہوئے چیف جسٹس، وزیراعظم اور خادم اعلی ٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے ورثا کے مطابق فیکٹری مالکان نے امداد تو دور کی بات مقدمہ کی پیروی پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...