” سرکاری تعلیمی اداوں میں مفت فراہم کی جانے والی 95فیصد کتب متعلقہ اداروں کے حوالے کر دیں“

Mar 15, 2017

لاہور( لیڈی پورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام برائے تعلیمی اصلاحات کے تحت سال 2017-18کے لئے صوبہ بھر کے سرکاری تعلیمی اداوں میں مفت فراہم کی جانے والی 95فی صد سے زائد کتب PMIUاور PEFحکام کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ پرائیویٹ سکولز کے لئے کتب کی اشاعت تکمیل کے آخی مراحل میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار پنجاب کرکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر احمد علی کمبوہ نے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چار کروڑ چالیس لاکھ سے زائد جیکٹس پرنٹنگ کے بعد پی ایم آئی یو اور پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ نے نہ صرف بروقت کتب کی فراہمی کو ممکن بنایا ہے بلکہ مارکیٹ میں فروخت ہونے والی درسی کتب کی قیمتوں میں5فیصد سے بھی زائد کمی بھی کی ہے۔

مزیدخبریں