مسلم لیگ کی صدارت شہباز شریف کو منتقل ہونا جبر کی شادی ہے‘ شیرپاؤ

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب شیر پائو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی صدارت شہباز شریف کو منتقل کرنا جبر کی شادی ہے جو حالات نے کرائی ہے لیکن اس میں بیانیہ اور خواہش میاں نواز شریف کی ہی چلے گی۔شہبازشریف نواز شریف کی پالیسوں کو آگے بڑھائیں گے ۔بدھ کے روز پارلیمنٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آفتاب شیر پائو نے کہا کہ سیاست میں عدم برداشت کا پہلو انتہائی خوفناک عمل ہے آج اگر ایک کی باری ہے تو کل کوئی دوسرا اس کی زد میں آسکتا ہے،سیاست میں برداشت کے پہلو کو اجاگر کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوری اقدار کو دوام دینا ہوگا ملک کا مستقبل جمہوری رویت سے جڑا ہے.ملک کی عمر کا زیادہ تر عرصہ آمریت کھا گئی ترقی کا راستہ جمہوریت سے جڑا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کے اشتراک سے چئیرمین سینٹ تک اتحاد محدود تھا مستقبل میں شائید ایسا ممکن نہ ہو اگردونوں جماعتوں نے قومی الیکشن میں بھی ایسا کیا تو اس کا فائدہ مسلم لیگ ن کو ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن