لاہور (نمائندہ سپورٹس) پاکستان سپر لیگ فرنچائز کراچی کنگز کے عماد وسیم کو ڈاکٹروں کی جانب سے آرام کا مشورہ دئیے جانے کے بعد بقیہ میچوں کیلئے انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن کو کراچی کنگز کا کپتان مقرر کر دیا ہے جس پر شائقین بھی حیران ہیں۔عماد وسیم لاہور قلندرز کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کیچ پکڑنے کے دوران گر کر زخمی ہو گئے تھے۔ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ این مورگن آج پشاور زلمی اور کل اسلام آباد یونائیٹڈ خلاف انتہائی اہم میچ کھیلنے ہیں۔