لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور چیمبر کے قائم مقام صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے کہا ہے کہ حکومت و نجی شعبہ ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں، ایک دوسرے کے بغیر ان کا کام کرنا ممکن نہیں، حکومت کاروبار کے لیے موافق پالیسیاں تشکیل دے اور تاجروں کے حقیقی مسائل حل کرے تاکہ یہ معاشی ترقی کے لیے حکومت کی کوششوں کو آگے بڑھاسکیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ٹیکسٹائل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کی جانب سے دئیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔افتخار علی ملک، فاروق افتخار، ، شیخ محمد آصف، عبدالباسط، اویس سعید پراچہ، وقار حمد میاں، چودھری اورنگزیب اسلم، شیخ ظفر اقبال، چودھری خادم حسین، رانا محمود اور ندیم عباس نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
حکومت کاروبار دوست پالیسیاں تشکیل اور تاجروں کے مسائل حل کرے: خاور رشید
Mar 15, 2018