وزیرآباد+ گکھڑ منڈی (نا مہ نگاران) ڈیڑھ سالہ بچی اچانک گرم دودھ میں گر جانے کے باعث جاں بحق ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق گکھڑ کے عبدالحمید بٹ کی پوتی ڈیڑھ سالہ مریم اپنے ننہال وزیرآباد آئی تھی جو کہ کھیلتے ہوئے قریب پڑے دودھ کے گرم برتن میں گر گئی جس کا سارا جسم جھلس گیا ‘زخموںکی تاب نہ لاتے موقع پر ہی دم توڑ گئی۔