رحیم یار خان: چھپکلی گرنے سے زہریلا ہو جانے والا دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

رحیم یارخان (اے پی پی) چھپکلی گرنے سے زہریلا ہوجانے والا دودھ استعمال کرنے سے ایک ہی خاندان کے3افراد جاں بحق دودھ پینے والا پالتوکتا بھی ہلاک ہوگیا ذرائع کے مطابق ایک ہفتہ قبل بستی کلہواڑ رحیم آباد کے رہائشی 75سالہ محمد درکھان کے اہلخانہ نے گھریلو استعمال کیلئے معمول کے مطابق دودھ گرم کیا اور اسے ٹھنڈا ہونے کیلئے چولہے کے نزدیک ہی رکھ دیا اسی دوران چھپکلی گرنے سے دودھ زہریلا ہوگیا اسی دوران زہریلا ہوجانے والا دودھ محمد درکھان بیٹے شیر محمد اور پوتے توقیر احمد نے پی لیا جس کے استعمال سے تینوں دم توڑ گئے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...