کوئی پتنگ کا نشان استعمال کرے تو قوانین کی خلاف ورزی ہے: فاروق ستار

Mar 15, 2018

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ ایم کیو ایم فاروق ستار نے پی آئی بی کالونی میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ پتنگ کا نشان کوئی استعمال کررہا ہے تو قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ ابھی تک الیکشن کمشن نے پتنگ کا نشان نہیں لیا۔ بہادر آباد والوں نے الیکشن کمشن میں جو کہا وہ دھوکے بازی میں آتا ہے۔ اٹھارہ مارچ کو یوم تاسیس یوم عزم و یکجہتی کے نام سے منائیں گے۔ جتنا جلد ہمیں جناح گرائونڈ جانے دیا گیا اتنا جلدی لندن کو پیچھے چھوڑ جائیں گے۔ جناح گرائونڈ نہیں تو لیاقت علی خان چوک میں جلسے کی اجازت دی جائے۔

مزیدخبریں