کسی بھی خطرے کیحلاف لڑنے کیلئے بھر پور تیار ہیں: آرمی چیف

راولپنڈی (اے پی پی+ سٹاف رپورٹر) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدھ کو بہاولپور کور کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کو بہاولپور کور کے کمانڈر نے آپریشنل تیاریوں کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ آرمی چیف نے مشرقی سرحد پر دی گئی ذمہ داریوں اور کسی بھی خطرہ کے خلاف بھرپور تیاریوں پر کور کی کارکردگی کو سراہا۔ آرمی چیف نے کہا کہ ہمارے بہادر اور روایتی جنگجوئوں نے خطروں کے جواب کیلئے اپنی توجہ کو کم نہیں کیا بلکہ اس سے ہمارے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے اور ہم کسی بھی خطرہ کے خلاف لڑنے کیلئے بھرپور طور پر تیار ہیں۔ اس موقع پر کور کمانڈر ملتان بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن