ادارے حدود میں رہ کام کریں، عمران، زرداری ہارس ٹریڈنگ کے بادشاہ، سینٹ انتخابات کا تماشا پوری قوم نے دیکھا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد( آئی این پی ) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان اور آصف زرداری ہارس ٹریڈنگ کے دو بادشاہ ہیں ، سینٹ انتخابات میں انہوں نے جو تماشہ کیا ہے وہ پوری قوم نے دیکھا ، عوام ان سے جواب مانگے گی اور انہیں رد کرے گی۔ الیکشن کمشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا ہماری درخواست پر الیکشن کمشن نے سینٹ انتخاب میں ہارس ٹریڈنگ کا نوٹس لیا۔ چاہتے ہیں ایسا قانون ہو کہ آئندہ کوئی ہارس ٹریڈنگ نہ کر سکے۔ ہارس ٹریڈنگ کی صورت میں آرٹیکل 220کے تحت الیکشن کمشن نوٹس لے سکتا ہے۔30سیٹوں والی پارٹی44ووٹ لے تو شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ امیدوار کا اپنی پارٹی ارکان سے زیادہ ووٹ لینا ہارس ٹریڈنگ کے زمرے میں آتا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمشن ہارس ٹریڈنگ سے متعلق تحقیقات کرے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمشن کو ذمہ داران سے جواب طلب کرنا چاہئے۔ دھمال ڈالنے والی اور اینٹ سے اینٹ بجانے والی پارٹی سے بھی جواب طلب کیا جائے ،جن لوگوں نے عوام کے ووٹ کا تقدس پامال کیا ہے انہیں سزا ملنی چاہے۔ انہوں نے کہا عمران خان اور آصف زرداری ہارس ٹریڈنگ کے دو بادشاہ ہیں ، سینٹ انتخابات میں انہوں نے جو تماشہ کیا ہے وہ پوری قوم نے دیکھا۔ عوام ان سے جواب مانگے گی اور انہیں رد کرے گی۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جس نے نہ خریدوفروخت کی نہ ہونے دی۔ عوام کے ووٹ کی عزت اور تقدس نوازشریف کا مقصد ہے۔ اپنے بیانیے کو عوام میں بیان کرنا کوئی بڑا جرم نہیں ہے۔ محمد نواز شریف پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ مسلم لیگ ن پاکستان کی بڑی جماعت اور نواز شریف سب سے زیادہ مقبول ہیں۔ تمام اداروں کو آئینی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہیے۔ آئین کے تحت تمام اداروں کا دائرہ کار متعین ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...