فیروزوالا (نامہ نگار) ٹائون فیروزوالا میں مسلح افراد نے حملہ کرکے مسلم لیگ(ن) کے تحصیل صدر ظفر احمد مظفر سمیت 5افراد کو زخمی کردیا۔ فیروزوالا مسجد کے قریب گلی میں بچے جھگڑ رہے تھے کہ صدر مسلم لیگ(ن) ظفر احمد مظفر نے انہیں جھگڑے سے منع کیا تو مسلح افراد نے کلہاڑی کے وار کرکے مسلم لیگ(ن) کے صدر اور اسکے بیٹے ہارون سمیت 5افراد کو زخمی کردیا جن کو طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا۔ فیورزوالا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کرلی۔