راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس عبادالرحمن لودھی نے ٹرنک بازار میں انجمن فیض اسلام میں قائم مدرسے کی جگہ پر پلازہ بنانے کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا پٹیشنرانجمن تاجران ٹرنک بازار کے صدر مسعود الرحمن نے رٹ میں موقف اختیار کیا کہ بازار میں اس وقت ایک مرلہ زمین کی مارکیٹ ویلیو ایک کروڑ روپے ہے جبکہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے مسجد مدرسہ کی ایک کنال 19مرلہ جگہ کو کمرشل قرار دیکر ملی بھگت سے ایک بے نام شخص این آر ایس کو دو کروڑ روپے میں30سال کیلئے لیز کردیاہے اوراسے دو سال میںاس جگہ پر سات منزلہ پلازہ تعمیر کرنے کی اجازت بھی دے دی گئی ہے جبکہ قوائد کے تحت مسجد و مدرسہ کیلئے وقف جگہ کا کمرشل استعمال نہیں ہوسکتایہ جگہ یتیم بچوں کا مدرسہ ہے جس کو اونے پونے داموں لیزکرایاگیا جس پر ہائیکورٹ نے بنچ نے پلازہ بنانے کیلئے جاری کیا گیا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔
ٹرنک بازار میں انجمن فیض الاسلام میں قائم مدرسے کی جگہ پلازہ بنانے کا نوٹیفکیشن منسوخ
Mar 15, 2018