لاہور(خصوصی نامہ نگار)پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما میاں محمودالرشید نے کہا کہ ن لیگ نظر نہ آنیوالی قوتوں کا نام بتا کیوں نہیں دیتی؟ تاثر دیا جا رہا ہے سینٹ الیکشن میں سینیٹرز نہیں، ریاستی اداروں نے ووٹ ڈالے، جنرل ضیا کی گود میں پلنے والے نواز شریف کے منہ سے جمہوریت کا راغ بے سرا ہے، مریم نواز چھوٹی تھیں نہیں جانتی ان کے بڑے ڈکٹیٹر کی پیداوار ہیں اسلئے بیرون ملک جائیداد کا حساب دینے کی بجائے جمہوریت جمہوریت کی رٹ لگا رکھی ہے۔ ثابت کردیں تحریک انصاف نے سینٹ الیکشن میں ہارس ٹریڈنگ کی سیاست چھوڑ دونگا۔ لگتا ہے سینٹرز نہیںجن بھوتوں نے سنجرانی کو چیئرمین سینٹ منتخب کرایا، عمران خان نے جو 13کے ہندسہ سے کھیلا وہ ن لیگ30اور پیپلز پارٹی20ووٹوں کے ساتھ بھی نہ کھیل سکی، عمران خان نے ثابت کر دکھایا کے وہ کمزور ٹیم کے ساتھ ورلڈ کپ اور کم ووٹوں کے ساتھ چیرمین سینٹ لا سکتے ہیں۔