پورٹ لیوس(اے ایف پی ) موریطانیہ کی صدر امینہ گوریب فکیم نے مالی سکینڈل میں ملوث ہونے کا الزام لگنے کے بعد عہدہ چھوڑنے سے انکار کردیا ہے فکیم پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک این جی او کی طرف سے ملنے والا بنک کارڈ استعمال کرکے ذاتی چیزیں خریدی تھیں ۔ گزشتہ جمعہ کو وزیر اعظم پروند نے اعلان کیا تھا اس سکینڈل کے بعد خاتون صدر مستعفی ہونے پر رضا مند ہوگئی ہیں لیکن ایک بیان میں اس بات کی تردید کر دی گئی کہ صدر مستعفی ہونے کے آپشن پر غور کر رہی ہیں ۔