لاہور (پ ر) تحریک عوامی حقوق پاکستان کے سیکرٹری جنرل میاں امجد ایڈووکیٹ نے رائیونڈ میں دھماکے کی شدید مذمت کرکے شہید ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ میاں امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ حکومت دہشتگردی پر قابو پانے کیلئے جامع لائحہ عمل مرتب کرے۔ تحریک عوامی حقوق شہدا کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہے۔