رائیونڈ میں خودکش دھماکہ کا مقدمہ تھا نہ سی ٹی ڈی میں درج

Mar 15, 2018 | 12:11

ویب ڈیسک

 لاہور کے علاقہ رائیونڈ میں گذشتہ رات ہونے والے خودکش دھماکہ کا مقدمہ تھا نہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ سی ٹی ڈی کے انسپکٹر عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ایف آئی آر میں خودکش حملہ آور اور اس کے تین سہولت کاروں کو نامزد کیا گیا ہے۔ پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے خودکش حملے میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت نو افراد شہید اور 25 زخمی ہو گئے تھے۔ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے اور خودکش حملہ آور کے اعضاء کو اکٹھا کرنے کے بعد معائنہ کے لئے فرانزک لیب بھجوا دیا گیا ہے جبکہ تھانہ سی ٹی ڈی میں واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مقدمہ خودکش حملہ آور اس کے تین سہولت کاروں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ پولیس اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے اور اسی دوران چار دہشت گرد یہاں پر آئے اور جب پولیس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تو تین دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جبکہ ایک خودکش حملہ آور نے خود کو اڑا لیا۔

مزیدخبریں