چناری(آن لائن)لائن آف کنٹرول پر کشیدگی بھارت نے سرینگر مظفرآباد تجارت کے بعد تیتری نوٹ چکاں دا باغ سے ہونے والی انٹرا کشمیر تجارت معطل کر دی درجنوں مال بردار ٹرک آر پار روک دیے گئے ایل او سی تاجروں کو لاکھوں روپے مالیت کا نقصان۔تفصیلات کے مطابق بھارتی انتظامیہ نے ایل او سی کو چکوٹھی اوڑی سے ملانے والے امن برج کی مرمتی کے لیے آٹھ مارچ کے روز سے سرینگر مظفرآباد تجارت کو معطل کر رکھا ہے جبکہ تیتری نوٹ چکاں دا باغ کراسنگ پوائنٹ سے ہونے والی تجارت جمعرات کے روز معطل کر دی گئی جس کے بعد آر پار کھڑے درجنوں مال بردار ٹرک لائن آف کنٹرول کراس نہیں کر سکے چکوٹھی اور تیتری نوٹ سے انٹرا کشمیر تجارت کی معطلی کے بعد دونوں اطراف کے تاجروں کے کروڑوں روپے آر پار پھنس گئے جبکہ روزانہ کی بنیاد پر دونوں اطراف کے تاجر لاکھوں روپے نقصان اٹھانے پر مجبور ہیں ۔