اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر اور پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے پاکستان نژاد آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کے کھیل کی خوب تعریف کی۔ ایک بیان میں اسد عمر آسٹریلوی اوپنر کی تعریف میں ایک قدم آگے بڑھ گئے اور استفسار کیا کہ کیا خیال ہے 23 مارچ پر ایک قومی اعزاز عثمان خواجہ کو نہ دے دیا جائے۔ دوسری طرف ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنی ٹویٹ میں عثمان خواجہ کی سنچری کی تعریف کی اور لفظ سٹرائیک کو واضح طور پر لکھا۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا اسلام آباد کے سیکٹر ڈی 12 میں شجر کاری مہم کا افتتاح کیا جائے۔ انہوں نے کہا بہار کے موسم میں پانچ لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔