ساہیوال (نمائندہ نوائے وقت) سانحہ ساہیوال کے گرفتار سی ٹی ڈی اہلکاروں ملزموں کے خلاف فرد جرم 28 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ سپیشل جج انسداد دہشت گردی ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان کی عدالت میں ملزموں صفدر حسین، احسن خان، رمضان، سیف اللہ عابد، حسنین اکبر اور ناصر نواز نے بتایا کہ ان کا وکیل عمرہ کیلئے سعودی عرب گیا ہوا ہے اور ملزمان اپنے وکیل کی موجودگی میں ہی فرد جرم کی کارروائی کا حصہ بن سکتے ہیں جس پر عدالت نے سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔
سانحہ ساہیوال، سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فرد جرم نہ لگ سکی، 28 مارچ کو لگے گی
Mar 15, 2019