نئی دہلی (نیٹ نیوز) پاکستان کی جانب سے جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا ہونے والے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا ہے۔ بھارتی خبررساں ایجنسی کے مطابق انڈین ایئرفورس اور دیگر ایجنسیوں نے ونگ کمانڈر ابھی نندن کی ڈی بریفنگ مکمل کر لی ہے جس کے بعد انہیں چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو فوج کے ڈاکٹروں کی تجویز پر چھٹی پر بھیج دیا گیا ہے۔ چھٹی کے بعد میڈیکل بورڈ ابھی نندن کی فٹنس کا دوبارہ جائزہ لے گا۔ دوبارہ معائنے کے بعد اس کے جہاز اڑانے کا فیصلہ ہوگا۔
بھارت نے ابھی نندن کو چھٹی پر بھیج دیا
Mar 15, 2019