افغانستان میں قیام امن کی کوششوں پر یورپی یونین پاکستان کی معترف

اسلام آباد (این این آئی) یورپین یونین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ایمبیسڈر رونلڈ کوبیا نے سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق افغانستان میں جاری امن عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ پاکستان پر امن ہمسائیگی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ افغانستان میں امن پاکستان کے لیے نہایت ضروری ہے۔ پاکستان نے افغان طالبان اور امریکہ کے مابین مذاکرات میں سہولت کاری کی۔ پاکستان نے اپنا کردار مشترکہ ذمہ داری کے تحت ادا کیا۔ سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ امید ہے کہ یہ مذاکرات انٹرا افغان ڈائیلاگ کی طرف جائیں گے۔ یورپین یونین کے افغانستان امن عمل میں مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یورپین یونین کے نمائندہ خصوصی نے افغانستان کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق ایمبیسڈر رونلڈ کوبیا 14 سے 15 مارچ تک پاکستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔

ای پیپر دی نیشن