ڈنگہ: سابق ایم پی اے میاں طارق بیرون ملک اثاثے چھپانے پر نااہل

ڈنگہ (نامہ نگار) سابق ایم پی اے میاں طارق محمود کو الیکشن کمشن نے بیرون ملک موجود اثاثے چھپانے کے الزام میں نااہل قرار دے دیا ہے۔ فیصلہ چیف الیکشن کمشنر سردار احمد رضا کی سربراہی میں 3 رکنی کمشن نے کیا۔ کمشن نے میاں طارق محمود کو 2013 سے 2018 تک وصول کردہ تنخواہ سمیت دیگر مراعات واپس کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ تحریک انصاف کے موجودہ ایم پی اے میاں محمد اختر حیات نے الیکشن کمشن میں دائر درخواست میں کہا تھا کہ میاں طارق محمود نے کاغذات نامزدگی اور سالانہ گوشواروں میں سپین میں موجود اپنے اثاثے ظاہر نہیں کئے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...