رشوت طلب کر نے پرمعطل ہو نیوالے رجسٹر محرر کو بحال کر دیا گیا

Mar 15, 2019

مری(نامہ نگار خصوسی)سب رجسٹرار مری کے دفتر میں تعینات ہونیوالے رجسٹری محرر کیخلاف سائل سے ایک لاکھ روپے رشوت طلب کیئے جانے پر اسسٹنٹ کمشنر مری نے مذکورہ رجسٹر محرر جس کوفوری پرمعطل کردیا تھا اس کو بحال کر دیا گیا ہے ۔اس طرح باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سفارش لیئے جانے کے بعد اس کودوبارہ مری میں رجسٹری محرر تعینات کیا جارہا ہے ۔ عوام کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہے عوامی حلقوں کاکہنا ہے کہ پہلے بھی اس کو رشوت اور لوگوں کو بلاوجہ تنگ کرکے جیب گرم کرنے پر تبدیل کیاگیا تھا مگر اب نامعلوم سفارش پر اسکو دوبارہ مری حلقوں نے اس امر پر سخت احتجاج کر تے ہوئے اس کی دوبارہ تعیناتی کو عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ رجسٹری محرر کی مری میں تعیناتی کو فوری روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے تا کہ تحریک انصاف کی حکومتی ساکھ کو نقصان نہ پہنچے ۔اب نامعلوم سفارش پر اسکو دوبارہ مری حلقوں نے اس امر پر سخت احتجاج کیا۔

مزیدخبریں