یواے ای کا یورپی یونین کی ٹیکس بچاؤ بلیک لسٹ میں نام شامل کرنے پر افسوس

Mar 15, 2019

ابوظبی(این این آئی)متحدہ عرب امارات نے یورپی یونین کی ٹیکس بچاؤ بلیک لسٹ میں نام شامل کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یو اے ای کے بنکوں کی فیڈریشن کے چئیرمین عبدالعزیز الغریر نے کہا کہ یہ فیصلہ یورپی یونین اور یو اے ای کے درمیان عدمِ ابلاغ کا نتیجہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ان ( یورپی یونین) سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔یورپی یونین کی حکومتوں نے منگل کے روز ٹیکس بچانے اور ٹیکس چوروں کے لیے جنت ارضی کا کردار ادا کرنیوالے ممالک کی ایک وسیع بلیک لسٹ کی منظوری دی تھی۔اس میں متحدہ عرب امارات ، برطانیہ اور نیدر لینڈز کے سمندر پار علاقوں کے نام شامل کیے گئے ہیں۔اب فہرست میں پہلے سے تین گنا نام شامل ہوگئے ہیں۔یورپی یونین نے گذشتہ سال ٹیکس سے متعلق امور میں تعاون نہ کرنے والے ممالک اور علاقوں کے نام بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور تنظیم کے معیارات کے مطابق ٹیکس اصلاحات کا وعدہ کرنے والے ممالک کی نگرانی کا فیصلہ کیا تھا۔حکام کے مطابق اس نئی فہرست میں پندرہ مزید علاقے شامل کیے گئے ہیں۔ان میں یواے ای ، اومان ، برطانیہ کا برمودا اور کیربیئن اور بحرالکاہل کے جزائر شامل ہیں۔

مزیدخبریں