واشنگٹن+ادیس ابابا (این این آئی)ایتھوپیا میں طیارہ حادثے کے بعد امریکا نے بھی بوئنگ سیون تھری سیون میکس اور نائن طیارے گراونڈ کردئیے۔ امریکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی نے ہنگامی حکم نامہ جاری کر دیا۔امریکی ایوی ایشن کے مطابق ایتھوپیا میں حادثے کے مقام سے جمع شواہد اور سیٹلائٹ سے حاصل ڈیٹا کی روشنی میں طیارے گراونڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔علاوہ ازیںایتھوپین ایئر لائنز کے سربراہ نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں زیر استعمال اپنے تمام 737 میکس 8طرز کے مسافر طیارے گرائونڈ کر دے۔ ایتھوپین ایئر لائنز کے سربراہ نے بھی دنیا بھر میں زیر استعمال تمام میکس 8طرز کے مسافر طیارے گرائونڈ کردینے کا مطالبہ کیا ہے۔اس سے پہلے امریکی ایوی ایشن ریگولیٹر نے طیارے گراونڈ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ طیارے کی کارکردگی میں کوئی خرابی نہیں۔واضح رہے کہ ایتھوپیا میں بوئنگ 737 میکس طیارہ گرنے سے تمام 157 مسافر ہلاک ہوگئے تھے، پانچ ماہ میں طیارے کو پیش آنے والا یہ دوسرا مہلک حادثہ تھا، امریکا سے پہلے چین، ایتھوپیا، انڈونیشیا، سنگاپور، آسٹریلیا، عمان، فرانس اور بھارت سمیت کئی ممالک بوئنگ 737 میکس طیارے گراونڈ کرنے یا اس کے لیے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کر چکے ہیں۔ادیس ابابا(این این آئی)ایتھوپین ایئر لائنز کے سربراہ نے امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دنیا بھر میں زیر استعمال اپنے تمام 737 میکس 8طرز کے مسافر طیارے گرائونڈ کر دے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں تِیوولڈے گیبرے مریم نے کہا کہ جب تک یہ طے نہیں ہو جاتا کہ ایسے بوئنگ طیارے محفوظ ہیں، تب تک ان کا استعمال روک دیا جانا چاہیے۔ گزشتہ اتوار کے روز ایتھوپین ایئر لائنز کا ایسا ہی ایک مسافر ہوائی جہاز پرواز شروع کرنے کے فوری بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا اورجہاز میں سوار تمام ایک سو ستاون افراد ہلاک ہو گئے تھے۔