لکھنؤ(این این آئی) محکمہ انکم ٹیکس کااعلیٰ عہدوں پر فائر رہنے والے اتر پردیش کے آئی اے ایس افسر نیترام کی رہائش پر چھا پہ،1.64کروڑ روپے نقد،4قیمتی گاڑیاں اور 300کروڑ روپے کی بے نامی جائیدادو ں کی دستاویزات ضبط کرلی گئیں ۔انکم ٹیکس افسران کو اطلاع ملی تھی کہ سابق افسر اوران کے معاونین نے نوٹ بندی کے بعد اور اس سے قبل کولکتہ کی غیر معروف فرضی کمپنیوں کے نام پر 95کروڑ روپے جمع کرائے تھے۔نیترام 2003-05ء کے دوران اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی کے سیکریٹری تھے۔انکم ٹیکس افسران نے بتایا کہ لکھنو اور دہلی میں واقع نیترام کے 3 مکانات سے1.64کروڑ روپے نقد برآمد کئے جبکہ 50لاکھ روپے بینک لاکر میں رکھے ہوئے ہیں جنہیں جلد ضبط کرلیا جائیگا۔چھاپہ مہم کے دوران دہلی ، ممبئی اور کولکتہ کے 3مکانات سے 95کروڑ روپے ضبط کئے گئے۔ اے بی پی نیوز کے مطابق نیترام 2003سے2005 ء کے دوران اتر پردیش کی سابق وزیر اعلیٰ مایاوتی کے سیکریٹری تھے۔ یہ افسرریاست اتر پردیش میں محکمہ آبکاری، کھاد،گنا، ڈاک ، رجسٹریشن ، خورا ک کے چیف رہے چکے ہیں۔