بھارت :پل کا ایک حصہ گرنے سے 2خواتین سمیت 5افراد ہلاک،34زخمی

Mar 15, 2019

ممبئی(نیوز ڈیسک)بھارت کے شہر ممبئی میں راہگیروں کیلئے بنائے جانے والے پْل کا ایک حصہ گرگیا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 5 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق حادثہ مقامی ریلوے اسٹیشن کے نزدیک پیش آیا، پْل پر مرمت کا کام جاری تھا جس کے دوران حادثہ پیش آیا۔یہ پیڈسٹرین برج 1984 میں قائم کیا گیا تھا اور روزانہ لاکھوں افراد اس پل کو سڑک عبور کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔یہ پیڈسٹرین برج 1984 میں قائم کیا گیا تھا اور روزانہ لاکھوں افراد اس پل کو سڑک عبور کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔متعلقہ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔یہ پیڈسٹرین برج 1984 میں قائم کیا گیا تھا اور روزانہ لاکھوں افراد اس پل کو سڑک عبور کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں۔متعلقہ حکام نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں