بیجنگ (آ ئی این پی) چین نے امریکہ کے انسانی حقوق ریکارڈ اور امریکہ میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جا ری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ گز شتہ سال امریکہ میں فائرنگ سے متعلق ستاون ہزار ایک سو تین کیس سامنے آئے جن سے چودہ ہزار سات سو سترہ افراد ہلاک اور اٹھائیس ہزار ایک سو بہتر افراد زخمی ہو ئے، علاوہ ازیں گزشتہ سال امریکہ کے سکولوں میں فائرنگ کے چورانوے واقعات پیش آئے جن سے ایک سو تریسٹھ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے، جمعرات کو چا ئنہ ریڈ یو انٹر نیشنل کے مطا بق چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات نے امریکہ کے انسانی حقوق ریکارڈ اور امریکہ میں ہونے والے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی رپورٹ جاری کی جس میں امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی حقیقی صورتحال کا انکشاف کیا گیا ہے۔انسانی حقوق کے ریکارڈ میں کہا گیا کہ دو ہزار اٹھارہ میں امریکہ میں فائرنگ سے متعلق ستاون ہزار ایک سو تین کیس سامنے آئے جن سے چودہ ہزار سات سو سترہ افراد ہلاک اور اٹھائیس ہزار ایک سو بہتر افراد زخمی ہو ئے، علاوہ ازیں گزشتہ سال امریکہ کے سکولوں میں فائرنگ کے چورانوے واقعات پیش آئے جن سے ایک سو تریسٹھ افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے ،انسانی حقوق کے ریکارڈ میں یہ بھِی کہا گیا کہ امریکہ میں امارت اور غربت کے مابین تناسب کی صورت حال مغربی ممالک میں سب سے زیادہ سنگین ہے ۔انسانی حقوق کے ریکارڈمیں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ امریکہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے الگ ہو گیا ہے،بیشتر مغربی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکہ کے اس اقدام کا مقصد خود پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے الزامات لگائے جانے سے گریز کرنا ہے ۔
امریکہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں: چین نے رپورٹ جاری کر دی
Mar 15, 2019