الحدیدہ میں حکومتی فورسزکی تعیناتی میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی:سلامتی کونسل

Mar 15, 2019

نیویارک (آن لائن) عالمی سلامتی کونسل نے کہاہے کہ یمن کے جنگ زدہ علاقے الحدیدہ میں حوثی باغیوں اور حکومت کے درمیان طے پائے جنگ بندی معاہدے کے بعد الحدیدہ میں آئینی حکومت کی وفادار فورسز کی تعیناتی میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان نے کہاکہ یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفیتھس نے بتایا کہ الحدیدہ میں سرکاری فوج کی تعیناتی کے حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔یمن میں سرکاری فوج کی تعیناتی اور ان کی نگرانی کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کے سربراہ جنرل مائیکل لویسگارڈ نے بتایا کہ حوثی ملیشیا کی ہٹ دھرمی کے باعث الحدیدہ میں سرکاری فورسز کی تعیناتی میں پیش رفت نہیں ہوسکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک حوثی باغی سویڈن معاہدے کے مطابق الحدیدہ کا کنٹرول عالمی امن فوج کو دینے پر تیار نہیں اور یہ اس معاہدے کا پہلا مرحلہ ہے۔

مزیدخبریں