کوئٹہ(این این آئی)حب ڈیم میں 3 افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے نعشیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ۔ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز حب ڈیم میں نہاتے ہوئے 3 افراد ڈوب گئے۔ مقامی انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا اور ڈوبنے افراد کی نعشوں کو نکالنے کیلئے غوطہ خوروں کی ٹیمیں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں تاحال نعشوں کو نکالا نہیں جا سکا ۔
کوئٹہ: حب ڈیم میں نہاتے 3 افراد ڈوب گئے
Mar 15, 2019