جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے چیئرمین جنرل زبیرمحمودحیات نے کہاہے کہ روئے زمین پر کوئی ایسی طاقت نہیں جو پاکستان کابال بھی بیکاکرسکے۔وہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ فارCinflict اینڈسیکیورٹی سڈیزکے زیراہتمام اسلا م آباد میں ایک کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔جنرل زبیرنے کہاکہ بھارت میں مختلف اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں سے کئے جانے والے نارواسلوک سے انیس سوسینتالیس میں قیام پاکستان کے نظریے کی واضح اورمنصفانہ عکاسی ہوتی ہے۔انسٹی ٹیوٹ کے چیئرمین میجرجنرل ریٹائرڈسعدخٹک نے کہاکہ انتہاپسندقوتیں نوجوان نسل کے ذہنوں میں مختلف شکوک وشبہات پیدا کررہی ہیں ا ور انسٹی ٹیوٹ قوم کونظریاتی محاذ پرجنگ لڑنے میں مدددینے کے لئے کوششیں کررہاہے۔
روئے زمین پر کوئی ایسی طاقت نہیں جو پاکستان کابال بھی بیکاکرسکے: جنرل زبیر محمود حیات
Mar 15, 2019 | 09:16