جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکارکرنیوالوںکیخلاف کارروائی کی جائے: سہیل اشرف

Mar 15, 2019

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل وائلڈلائف اینڈ پارکس پنجاب لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے صوبہ بھر کے افسران کو جنگلی حیات خصوصاً تیتر، مرغابی ، چڑیاں اور دیگر جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکارمیں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی شخص چاہے وہ کتنا بھی بااثر کیوں نہ ہوقانون سے بالاتر نہیں اور اس سے کوئی رعایت نہ برتی جائے ۔انہوں نے یہ بات گذشتہ روز پرندوں کی غیر قانونی نیٹنگ کے حوالے سے بلائے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹرز محمد نعیم بھٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن ظفرالحسن، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف گوجرانوالہ ریجن عبدالشکور منج، ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف پبلسٹی عامر مسعود سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں