میں نے نیب کو صاف کہہ دیا میری نیت صاف ہے کوئی چالاکی نہیں،یہ قوم کو بے وقوف بناتے رہے: شیخ رشید

Mar 15, 2019 | 11:10

ویب ڈیسک

راولپنڈی: وزیرریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی اسکینڈل میں ہرقسم کا تعاون کرنے کو تیار ہوں۔نیب راولپنڈی کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے نے کہا کہ سابق وزیراعظم نے جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹھیکےکی منظوری دی۔ میں نے نیب کو صاف کہہ دیا میری نیت صاف ہے کوئی چالاکی نہیں۔شیخ رشید کا کہنا ہے کہ تاثردیا گیا یہ معاہدہ 2ملکوں کےدرمیان ہوا جوغلط ہے، جان بوجھ  کرقطر کے ساتھ مہنگے داموں ایل این جی معاہدہ کیا گیا، یہ قوم کو بے وقوف بناتے رہے۔وزیر ریلوے نے کہا کہ سپریم کورٹ میں دیئے گئے ثبوت نیب دفترمیں اپنے دستخط کےساتھ  جمع  کرائے ہیں، اسکینڈ ل میں شاہد خاقان عباسی کا مرکزی کردار رہا، ایل این جی درآمد سے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اس ملک کو بے دردی سے لوٹا گیا ہے اور اب ہمیں محنت کرنی پڑ رہی ہے۔ان کا کہنا ہے بلاول بھٹو مجھ پر بھی تنقید کر رہے ہیں، بلاول بھٹو کو بتانا چاہتا ہوں کہ میں وزارت کا بھوکا نہیں، میں ٹوئٹ نہیں کرتا، جس دن ٹوئٹ کیا بلاول پرکروں گا۔

مزیدخبریں