شیخ رشید نے بلاول بھٹو کو ایجنٹ قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے لطیف کھوسہ، اعتراز احسن اور مولا بخش چانڈیو سے کہا کہ وہ بلاول کو سمجھالیں ورنہ ٹویٹ کر دوں گا۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تمام شواہد نیب کو دے دئیے، شاہد خاقان عباسی کا اہم کردار تھا، بہت پہلے کہہ دیا تھا مارچ، اپریل میں جھاڑو پھرے گا، سابق حکومت کی لوٹ مار کے باعث بے حد محنت کرنی پڑ رہی ہے۔قبل ازیں شیخ رشید نے ایل این جی کیس میں نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔ وفاقی وزیر ریلوے ایل این جی سکینڈل کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے، بطور شکایت کنندہ اپنے بیان میں وزیر ریلوے نے الزام عائد کیا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے مہنگے داموں ایل این جی خرید کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا۔
بلاول ایجنٹ ہیں، لطیف کھوسہ، اعتزاز، چانڈیو سمجھالیں ورنہ ٹویٹ کر دوں گا:شیخ رشید کی دھمکی
Mar 15, 2019 | 15:28