میری والدہ سمیت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے: التجا مفتی

Mar 15, 2020

سری نگر(کے پی آئی)سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا مفتی نے مطالبہ کیا ہے کہ میری والدہ محبوبہ مفتی سمیت تمام دیگر سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔التجا مفتی نے اپنی والدہ کے ٹویٹر ہینڈل پر فاروق عبداللہ کی نظر بندی کے خاتمے کے بارے میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ حکمنامے کو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ تمام نظر بند لیڈروں بشمول ہزاروں نوجوانوں جو جموں وکشمیر کے باہر کے جیلوں میں بند ہیں کو بھی رہا کیا جائے۔ انہوں نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ آج ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی نظر بندی ختم ہوئی ، امید ہے تمام نظر بند سیاسی لیڈروں بشمول میری والدہ اور جموں و کشمیر کے باہر جیلوں میں مقید نوجوانوں کو بھی فوری طور پر رہا کیا جائے گا ، ان کی نظر بندی ملک کے جمہوری اقدار پر ایک سیاہ داغ ہے۔

مزیدخبریں