کوئٹہ ( آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں سے گریز کیاجائے،تمام زائرین کورونا کے مریض نہیں، خود میں احساس پید کرنا ہوگا۔ہفتہ کے روز جاری اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں سے گریز کیاجائے،کوئٹہ تفتان بارڈر کورونا وائرس کی وجہ سے اہمیت اختیار کرگیا،تمام زائرین کورونا کے مریض نہیں، خود میں احساس پید کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ زائرین سے خوفزدہ نہ ہوں انہیں محدودایریامیں رکھا ہے ،بلوچستا ن حکومت ایڈوائزری جاری کرچکی ہے۔
سوشل میڈیا پر قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے‘ تمام زائرین کرونا کے مریض نہیں: وزیراعلیٰ بلوچستان
Mar 15, 2020