ڈسکہ (نامہ نگار/نمائندہ خصوصی) ر شتہ نہ دینے پر تین ملزمان نے دوشیزہ پر تیزاب پھینک دیا۔ لڑکی بری طرح جھلس گئی۔ تھانہ موترہ کے علاقہ اسماعیل اعوان کے محمد طیب سے موضع ساہوالہ کے محمدشہباز حسین نے اس کی بیٹی عائشہ کا رشتہ مانگا تو اس نے انکار کر دیا۔ گزشتہ روز محمد طیب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گھرمیں سویا ہوا تھاکہ اسی دوران ملزمان شہباز حسین ‘مدثر اور ایک نامعلوم گھرمیں گھس آئے اور عائشہ پر تیزاب پھینک دیا جس سے دوشیزہ کے جسم کے مختلف حصے منہ ‘گردن اور جسم جھلس گیا۔ ملزمان موقع سے فرارہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔