جہانیاں(آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیات کا عالمی دن 23مارچ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد موسمیاتی پیش گوئیوں میں محکمہ موسمیات کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور میڈیا کی توجہ محکمہ موسمیات کی جانب مبذول کرواناہے اس دن کے حوالے سے محکمہ موسمیات اور وزارت ماحولیات کے زیر انتظام مختلف سیمینارز،ورکشاپ اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔