فرائض میں غفلت برتنے والوںکا احتساب جاری رہے گا: ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن

بہاولپور(نمائندہ خصوصی)ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب لاہور کی زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت فرائض میں غفلت برتنے والے افسران کے خلاف احتساب کا عمل بلا امتیازجاری رہے گااورکار سرکار میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاول پور نے یہاںریجنل آفس انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ بہاول پور میںاینٹی کرپشن افسران کی کارگردگی جانچنے کے حوالہ سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تمام افسران کو دیے گئے اہداف پر عملدرآمدکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دوران اجلاس سرکل آفیسرمجاہد حسین کی کارکردگی ناقص قرار پائی گئی جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور نے مذکورہ افسر کو فرائض میں غفلت اور سستی برتنے پر سرنڈر کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن پنجاب کواس حوالہ سے مراسلہ ارسال کر دیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...