رائے ونڈ (نامہ نگار) صدر تحریک انصاف اقبال ٹائون زون رانا جاوید عمر نے کہاکہ پنجاب حکومت کرونا سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔انہوںنے کہا کہ محکمہ صحت پنجاب تمام اداروں کے ساتھ مل کرکام کر رہا ہے اور کرونا وائرس سے متعلق آگاہی کے لیے انفارمیشن ڈپارٹمنٹ متحرک بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کو ہرا دیا،کورونا کو بھی شکست دیں گے، مناسب احتیاط اور صفائی کا خیال رکھ کرکورونا سے بچا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ابھی تک کرونا وائرس کے کسی مریض کی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود صوبائی حکومت نے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے میڈیکل ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ صوبائی حلقہ پی پی 171میں ترقیاتی منصوبہ جات کا جال بچھایا جارہا ہے ،اور وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں دن رات کوشاں ہیں ، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ان کی درخواست پر مانگا منڈی میں تحصیل ہیڈکواٹرز ہسپتال بنانے کا حکم دی دیاہے اور منصوبہ کی تکمیل کا پیپر ورک شروع ہے ۔