لاہور ( سپیشل رپورٹر) مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سید زاہد عزیز نے شہر میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے باعث ہنگامی میٹنگ کال کی جس میں واسا کے تمام ڈائریکٹر ز آپریشن اور ایکسئینزنے شرکت کی ۔اس موقع پر ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز نے کہا کہ کرونا وائرس سے بچائو کیلئے واسا لاہور حکومت کے شانہ بشانہ کام کرے گا۔ کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر فوری نوعیت کے اقدامات حفظِ ما تقدم کے طور پرکیے جائیں شہریوں کی صحت کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری اور احسن طریقے سے نبھایا جائے۔تمام ٹیوب ویلوں پر کلورینیشن بڑھا دی جائے اگر کسی ٹیوب پر کلورینیشن بند ہوئی تو متعلقہ افسرکے خلات سخت تادیبی کارروائی کی جائے گی۔شہریوں کی کرونا جیسے موذی مرض سے بچانے کیلئے شہر کے20 مقامات پر واسا نے عوام الناس کے ہاتھ دھونے کیلئے کلورین ملے پانی کے ٹینکرز کھڑے کر دیئے ہیں تاکہ شہری آسانی سے ہاتھ دھو سکیں اور واسا یہ پانی بلا معاوضہ ہاتھ دھونے کیلئے فراہم کرے گا ۔انھوں نے مزید کہا کہ شہری زیادہ سے زیادہ احتیاطی تدابیر اپنائیں،کلورین پانی سے ہاتھ دھوئیں،نیم گرم پانی پئیں اور کرونا سے بچاؤ کیلئے حکومت کی طرف سے بتائی گئی احتیاطی تدابیر اپنائیں ۔
کرونا وائرس سے بچائو کیلئے واسا کا ٹیوب ویلوں میں کلورینیشن بڑھا نے کا فیصلہ
Mar 15, 2020