لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپر لیگ فائیو میں غیر ملکی کھلاڑیوں کو جہاں پاکستان کی مہمان نوازی نے متاثر کیا تو وہیں پاکستان کے کھانوں نے بھی ان کے دل جیت لیے ہیں۔پی ایس ایل کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کیوی کھلاڑی کولن منرو بھی پاکستانی کھانوں کے دلدادہ نکلے اور حال ہی میں انہوں نے پاکستان میں اپنی سالگرہ منائی جہاں وہ پاکستان کے دیسی کھانوں سے خوب لطف اندوز ہوئے۔ اپنی ٹیم اور کراچی کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انہیں پاکستان کا کھانا بے حد پسند ہے، انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’پاکستانی کھانوں سے بہتر کچھ نہیں۔نیوزی لینڈ کے کرکٹر کولن منرو جو کہ پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے تھے، انہوں نے بھی اپنی ٹیم اور پاکستانی شائقین کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی غیرملکی کھلاڑی نے پی ایس ایل میں کھیلنے کو زبردست تجربہ بھی قرار دیا۔کولن منرو نے واپسی کے فیصلے سے متعلق لکھا کہ فیصلہ آسان نہیں تھا۔